• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانوی ٹیم کے کپتان جو روٹ نے تاریخ رقم کردی

Aug 30, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)جو روٹ انگلینڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔
جو روٹ کی کپتانی میں اب تک انگلینڈ کی ٹیم 27 میچز جیت چکی ہے،اس سے قبل یہ ریکارڈ مائیکل وان کے پاس تھا ان کی کپتانی میں انگلش ٹیم نے 26 میچز جیتے تھے۔جوروٹ نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ جیت کر سرانجام دیا،انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو ایک اننگز اور 26 رنز سے شکست دی تھی۔