• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان ؛ ڈائیریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے ریسکیو1122 ڈیرہ کا باقاعدہ چارج سمبھال لیا

Aug 31, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (اسدعباس) ڈائیریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے ریسکیو1122 ڈیرہ کا باقاعدہ چارج سمبھال لیا ،
اس موقع ریسکیو1122 ڈیرہ کے چاک و چوبند دستے نےانکو سلامی پیش کی،
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے وہاں موجود اہلکاروں سے ملاقات کی اور کنٹرول روم کا دورہ کیا،
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 سروس کو مزید بہتر اور معیاری بنانے کے لئیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے تاکہ عوام کو بینالاقوامی معیار کی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کی جا سکیں،
ڈیرہ کی عوام کو متوجہ کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ فیک اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ کسی کی بھی قیمتی جان ضائع ہونے سے بچ سکے،