.گذشتہ روزاقوام متحدہ کے فورم پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر اچھی اور بیلنس تھی.ذوالفقار علی مغل

گذشتہ روزاقوام متحدہ کے فورم پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر اچھی اور بیلنس تھی سیاسی وابستگی سے بالا تاک ہوکر اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی بہت زبردست تقریر کی تھی جس میں پاکستان کی خود مختاری کی باتیں کشمیر اور بھارت کی دراندازیاں اور دیگر ایشوز پرتھیں اور جو آج بھی لوگوں کے دل پر نقش ہیں یوٹیوب پر بھی موجود ہیں ہے نتیجہ عالمی طاقتوں نے کیا کیا پھر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اقوام میں تقریریں بھی سب کو یاد ہونگی نتیجہ عالمی طاقتوں نے کیا کیا اور اسی طرح دنیا کے دوسرے ممالک کے وزاءاعظم و صدور بشمول پاکستان نے اچھی تقاریر کی مگر نتیجہ کیا نکلا ؟ ابھی دیکھنا ہوگا نتیجہ حسب روایات ہے یا واقع ہی ہیومن رائٹس کشمیر و دیگر ممالک جہاں چھوٹے ممالک یا مسلمان ممالک یا مسلمانوں یا دیگر مذاہب و اقوام پر جو ظلم طاقتور ممالک یا وہاں کے طاقتور لوگ اقلیتوں پر کررہے ان کا ازالہ کرنے میں کس حد تک اقدامات آتے ہیں یاان فتنوں و فساد سے نجات دلانےمیں عالمی طاقتیں کیا اقدامات کرتی ہیں۔ صورت حال کی واضع تصویر کب سامنے آتی پھر ہم پاکستان و پاکستانیوں کی اپنی بقاء و کشمیر یوں کی جنگ کس طرح لڑنی ہے اقوام عالم کو واضع پیغام دینا ہوگا، ذوالفقار علی مغل سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی گلف/میڈل ایسٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں