• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ بیس سال افغانستان سے نکل گیا ، کابل ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک کی کیا صورتحال ہے ؟ حیران کن انکشاف

Aug 31, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی)امریکہ کا آخری طیارہ بھی اپنے فوجیوں کو لے کر وانہ ہو گیا ہے جس کے بعد افغانستان پر امریکہ کا بیس سالہ قبضہ اختتام پذیر ہو چکا ہے اور کابل کی فضائی حدود بغیر ایئر ٹریفک کنٹرول کے ہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام کی جانب سے نوٹم جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ امریکی فوج نے کابل ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول پر خدمات فراہم کرنا بند کر دی ہیں ، افغانستان کی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک کنٹرول اور ایئر پورٹ سروسز دستیاب نہیں ہیں ۔ نوٹم میں کہا گیاہے کہ ممکنہ طور پر افغانستان سے نکلنے والا آخری ٹرانسپورٹ طیا رہ ہے ۔

مستونگ میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن ، 11 دہشت گرد ہلاک
یاد رہے کہ امریکہ نے انخلاءکا مشن مکمل کرنے کے بعد اپنے تمام فوجیوں کو بھی نکال لیا ہے جس کے بعد طالبان نے ایئر پورٹ کا کنٹرول بھی سنبھالنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔