ڈیرہ اسماعیل خان (اسدعباس )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ کا دین پور روڈ دریائے سندھ کے قریب ریسکیو1122 کے زیر تعمیر اسٹیشنوں کا دورہ،
میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ کمال شاہ نے دین پور روڈ اور دریائے سندھ کے قریب زیر تعمیر اسٹیشنوں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے وہاں پر موجود ٹھیکہ دار اور مزدوروں سے ملاقات کی، دورے کا مقصد ریسکیو1122 اسٹیشن میں جاری کام کا جائزہ لینا تھا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ کا کہنا تھا کہ دین پور روڈ اور دریائے سندھ پر ریسکیو1122 اسٹیشن تعمیر ہونے سے وہاں کے قریبی لوگ اس سروس سے مزید با آسانی فائدہ اٹھا سکیں گے اور مزید انکا یہ کہنا تھا کہ ریسکیو1122 سروس کو بہت جلد پورے ضلعے میں پھیلا دیا جائے گا جس سے عوام کو بر وقت اور فوری سہولت انکی دہلیز پر میسر ہوگی.
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ کا دین پور روڈ دریائے سندھ کے قریب ریسکیو1122 کے زیر تعمیر اسٹیشنوں کا دورہ،
