• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈایریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ کی صدارت میں ریسکیو1122 ڈیرہ کے ضلعی دفتر میں اہم اجلاس

Aug 31, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (اسدعباس) ڈایریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ کی صدارت میں ریسکیو1122 ڈیرہ کے ضلعی دفتر میں اہم اجلاس،
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ کی صدارت میں ریسکیو1122 ڈیرہ کے ضلعی دفتر میں ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں تمام اسٹیشن انچارجوں نے شرکت کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے اجلاس کے دوران تمام اسٹیشن انچارجوں سے ملاقات کی اور اسٹیشن ریکارڈز چیک کیے اور ڈسپلن اور سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں،
انکا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی تمام اسٹیشنوں کا دورہ کر کے تمام ویہیکلز اور آلات کا معائنہ کریں گے تاکہ عوام کو مزید بہتر انداز میں سہولیات فراہم کی جا سکیں،