• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گزشتہ برس شہید ہونے والے ڈی ایس پی جلیل خان کی آج پہلی برسی کے سلسلے میں اعجاز شہید پولیس لائین ڈیرہ میں تقریب کا اہتمام،قرآن خوانی اور دعا کی گئی

Aug 31, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس )تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 2021-08-31 کو اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں گزشتہ برس اسی روز شہید ہونے والے ڈی ایس پی جلیل خان کی پہلی برسی کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن اسلم خان خٹک ڈی ایس پی لیگل عمران کنڈی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغرعلی شاہ ،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی گل رؤف، ڈی ایس پی سٹی فضل رحیم خان، انچارج ٹریفک عزت خان،ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار خان،فوکل پرسن شہدائے پولیس ہیڈ کانسٹیبل عمران سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،تقریب میں قرآن خوانی اور دعا کا بھی اہتمام کیا گیا،تقریب کے شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن اسلم خان خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈی ایس پی سی ٹی ڈی جلیل خان کی ڈیرہ میں بطور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خدمات قابل تحسین اور قابل ستائش ہیں اور کہا کہ شہید ڈی ایس پی جلیل خان ایک بہادر، نڈر اور دلیر انسان تھے،جو بلا خوف اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے انجام دیتے تھے.
شہید ڈی ایس پی سٹی ڈی جلیل خان کو 2006 میں حکومت پاکستان کی طرف سے بہادری دلیری اور فرض شناسی کی بنیاد پر شائیننگ سٹار کا لقب دیا گیا۔
آج اس دن کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہید ڈی ایس پی جلیل خان سمیت تمام شہداء پولیس نے اپنی جان وطن کے لئے قربان کی کو رہتی دنیا تک ہرگز نہیں بھلایا جائے گا۔