• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع حسن گیلانی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف میں گردے کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے جدید طرز کے ڈائلیسز سنٹر کا افتتاح کیا۔

Aug 31, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے )ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع حسن گیلانی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف میں گردے کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے جدید طرز کے ڈائلیسز سنٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سید عثمان حسن، آر ایچ سی اوچ شریف کے انچارج، میڈیکل آفیسرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور علاقہ کے لوگ موجود کثیر تعداد میں تھے۔ ایم این اے مخدوم سمیع حسن گیلانی نے کہا کہ آر ایچ سی اوچ شریف میں جدید طرز کے ڈائلیسز سنٹر کا قیام حکومت کا شاندار اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطہ کے گردے کے مریضوں کو اب مقامی سطح پر علاج معالجہ کی بہترین سہولت میسر آئے گی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ آر ایچ سی اوچشریف میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلیسز سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس سے گردوں کی بیماری میں مبتلا علاقے کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ رجسٹرڈ کیے گئے مریضوں کو جدید مشینری سے ڈائلیسز کیا جارہاہے۔