• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شام کے علاقے دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

Sep 1, 2021

دمشق (نمائندہ خصوصی) شام کے علاقے دیر الزور میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو نیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کے قریب تین راکٹ داغے گئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’سیرین آبزر ویٹری‘ کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ شام میں خشام قصبے سے دغے گئے جو شامی رجیم کے زیرانتظام ہے۔ راکٹ حملوں کے بعد ’داعش‘ کے خلاف سرگرم بین الاقوامی عسکری اتحاد کے طیاروں کو اس علاقے میں نچلی پروازیں کرتے دیکھا۔
واضح رہے کہ 21 اگست کو بین الاقوامی اتحاد ایک ڈرون کو مار گرایا تھا جو اس وقت دیرالزور میں العمر آیل فیلڈ پر اڑ رہا تھا۔ یہ گیس فیلڈ میں بین الاقوامی عسکری اتحاد نے اپنا اڈہ قائم کررکھا ہے۔