کابل (نمائندہ خصوصی) کابل ائیرپورٹ پر ائیرٹریفک کنٹرول کی عدم دستیابی پر عالمی تنظیم ایفالفا نے اہم ہدایات جاری کر دیں ، ایفافا کے مطابق کابل آنے اور جانے والی پروازیں انتہائی اقدامات کریں کیونکہ افغانستان خصوصاً کابل کی فضائی حدود بغیرایئرٹریفک کنٹرول کے ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق امریکی فوج کےانخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرول کا کوئی نظام نہیں ہےجس کے باعث وہاں کی فضائی حدودمیں ایئرٹریفک کنٹرول کی سروسز بھی دستیاب نہیں ، اہم ترین معاملے پر افغان سول ایوی ایشن حکام سےرابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔
ایفالفا نے وارننگ جاری کی کہ کابل ایئرپورٹ پر پروازیں تیس منٹ سے زیادہ نہ رکیں، یہاں فیولنگ کی سہولت بھی موجود نہیں ، سیفٹی بلیٹن کےمطابق پروازیں پڑوسی ممالک کے ایئر ٹریفک کنٹرول کو استعمال کریں۔
ایئرٹریفک کنٹرول کی عالمی تنظیم کا کہنا تھا کہ خطےکےدیگرممالک ایئرٹریفک سےمتعلق جامع پلان مرتب کریں۔
عالمی تنظیم نے کابل ائیرپورٹ پر پروازوں کو زیادہ دیر تک نہ رکنے کی وارننگ جاری کر دی
