• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

Sep 3, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھاگیا اور 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے ۔

ڈان نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں مئی سے اب تک دس فیصد اضافہ دیکھاگیا، ایشیاء کے 13 ممالک میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کرنسی ڈیلرز کا خیال ہے کہ سٹیٹ بینک اگر اقدامات نہیں کرتا تو آئندہ دنوں میں یہ قیمت 170 روپے تک پہنچنے کاامکان ہے۔