• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بنوں: سٹی پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ

Sep 3, 2021

بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹی پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینک دیا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے تھانے کی دیوارں کو نقصان ہوا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عمران شاہد اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی رواں ماہ میں بنوں میں پولیس اسٹیشن پر یہ دوسرا حملہ ہے اس سے پہلے تھانہ بسیہ خیل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں پولیس اہلکار اور تین سویلین زخمی ہوئے تھے