بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک نے 44 پولیس آفسران/SHO کے تبادلے ریجن بہاولپور میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں کرنے کے احکامات جاری کر دئیے
ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اپنے ہوم ڈسٹرکٹ سے دوسرے ڈسٹرکٹس میں تبادلے کے احکامات جاری کر دئے۔
آئی۔جی۔پنجاب کے حکم کے مطابق کوئی بھی SHO اپنے متعلقہ ضلع میں بطور SHO ڈیوٹی سر انجام نہیں دے سکے گا۔آر۔پی۔او بہاولپور نے ٹرانسفر ہونے والے تمام افسران کو متعلقہ اضلاع(رحیم یارخان،بہاولپور،بہاولنگر) جہاں ٹرانسفر ہوا ہے فوری رپورٹ کرنے کا حکم صادر فرماتے ہوئے اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے سر انجام دینے کی ہدایت کی۔