• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکاٹ لینڈ میں پاکستانی دلہن ہنی مون کے دوران پہاڑ سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی

Sep 5, 2021

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں پاکستانی نژاد دلہن ہنی مون کے دوران پہاڑ سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔ دی مرر کے مطابق اس 31سالہ دلہن کی شناخت فوزیہ جاوید کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون کے لیے ایڈنبرا گئی تھی جہاں وہ آرتھرز سیٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ فوزیہ کے شوہر کی طرف سے اسے حادثہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کی نظر میں مشکوک ہے اور وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلند چٹان سے گرنے کے بعد ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ ’ہولی روڈ پارک‘ پہنچیں جہاں فوزیہ انتہائی تشویشناک حالت میں پڑی تھی۔ پیرامیڈکس نے اسے بچانے کے جتن کیے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ فوزیہ برطانوی شہر لیڈز کی رہائشی تھی۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے فوزیہ کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک 27سالہ شخص کو مشتبہ سمجھتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس کی طرف سے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔