سرینگر(نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔بھارتی پولیس کی جانب سے سیدعلی گیلانی کے اہلخانہ پرغیرقانونی اقدامات کاالزام عائد کیاگیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر بڈگام پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیاہے۔
واضح رہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال یکم ستمبر کی رات کو ہوا تھا جس کے بعد قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر بھر میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور سید علی گیلانی کی میت ان کے اہلخانہ سے چھین کر خاموشی سے زبردستی تدفین کرا دی گئی۔
بھارتی پولیس نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
