• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر اور عالمی منڈی میں خام تیل کتنا مہنگا ہوا ؟ اہم معلومات

Sep 11, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے دوران ڈالر مہنگا ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ہفتہ بھر میں ڈالر کی قیمت میں 1.13 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قدر 168.02 روپے ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 40 سینٹ فی بیرل اضافہ ہوا ہے ، خام تیل کی قدر کاروباری ہفتے کے اختتام پر 69.69 ڈالر فی بیر ل رہی ۔کاروباری ہفتے میں خام تیل کا کاروبار 2.38 ڈالر کے بینڈ میں ہواجبکہ خام تیل کی ہفتہ وار بلند ترین قدر 69.96 ڈالر فی بیرل اور کم ترین قدر 67.58 ڈالر فی بیرل رہی ۔