• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نئے چیئر مین کے انتخاب کے لیے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس پیر کو ہو گا

Sep 12, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس پیر کوہوگا۔36 ویں چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس صبح 11 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا جہاں پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈشیخ عظمت سعید خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔گورننگ بورڈ کے دیگر ممبران عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر، اسد علی خان ، عارف سعید، جاوید قریشی، رمیز راجہ اور وسیم خان اس خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔