• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا، دوسرے ٹی 20 میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

Sep 13, 2021

کولمبو(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
جنوبی افریقہ نے 104 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک 58 اور ایڈن مارکرم 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے واحد وکٹ ڈی سلوا نے حاصل کی۔ سری لنکا کی ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کے صرف چار بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔اوپننگ بلے باز کوشل پریرا30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم اور تبریز شمسی نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی ہے۔