• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عمر شریف کے بیرون ملک علاج کا معاملہ لیکن دراصل مشکل کیا درپیش ہے؟ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اندر کی بات بتا دی

Sep 12, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے لیجنڈری اداکار عمر شریف کی نازک حالت کے باوجود ان کو بیرون ملک علاج کیلئے فوری طور پر نہ بھیجنے کے مسائل بتا دیے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے عمر شریف صاحب کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے اور آج اس مشاورت کا تسلسل جاری رہے گا، میڈیکل ٹیم کیلئے اس کمزور صحت کی حالت میں چیلنج یہ ہے کہ سفر کو کیسے ممکن بنایا جائے، عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں علاج کیلئے تمام وسائل مہیا کئے جائینگے۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ حکومت عمر شریف کے علاج کے حوالے سے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے لیے علاج معالجے کے حوالے سے میری آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹروں سے بات چیت ہوئی ہے،عمر شریف کے علاج کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔