• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بالی ووڈ ادا کارہ نرگس فخری نے پرو ڈیوسر اودے چوپڑا سے اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

Sep 13, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اداکار اور پروڈیوسر اودے چوپڑا کے ساتھ کئی سالوں تک رہنے والے قریبی تعلقات پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اودے اور میں ماضی میں پانچ ساتھ تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے، بھارت میں اودے چوپڑا جیسا خوبصورت انسان مجھے نہیں ملا، میں نے اس سے قبل کبھی میڈیا کو نہیں بتایا کیونکہ لوگ مجھے اودے کے ساتھ قریبی تعلق کو خفیہ رکھنے کا مشورہ دیتے رہے۔نرگس فخری کہتی ہیں کہ اب مجھے افسوس ہوتا ہے کہ اس وقت مجھے کسی پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہوکر بلند آواز میں لوگوں کو بتا دینا چاہیے تھا کہ میرا تعلق کس قدر خوبصورت انسان کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ نرگس فخری اور اودے چوپڑا کے درمیان معاشقے کی خبریں 2014سے گردش ہونا شروع ہوئی تھیں تاہم دونوں نے ان خبروں کی ہر موقع پر تردید کی۔ نرگس اور اودے نے طویل عرصے تک رہنے والی قربتوں کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھیں تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں کو ایک ساتھ چھٹیاں گزارتے دیکھا گیا تھا۔نرگس فخری نے 2016میں اچانک بالی وڈ اور بھارت کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا اور تب سے وہ امریکا میں مقیم ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اداکارہ کے فلم نگری اور ملک چھوڑنے کی وجہ اودے چوپڑا سے محبت میں ناکامی بتائی تاہم اداکارہ کے میڈیا کوآرڈینٹر نے بتایا کہ اداکارہ صحت کی خرابی کی وجہ سے امریکہ منتقل ہوئی ہیں۔