• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عائزہ خان کے لیے سوشل میڈ یا پر بڑا اعزاز ، انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالور ز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئیں

Sep 13, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر 10 ملین (ایک کروڑ) فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئیں۔عائزہ خان کے 10 ملین فالورز اتوار کے روزمکمل ہوئے اور یوں وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شخصیت بن گئیں۔
اداکارہ ایمن خان 9 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سلیبریٹی ہیں۔اس کے علاوہ ایمن کی بہن منال خان ، جنہوں نے جمعہ کو احسن محسن اکرام سے شادی کی ، ان کے 7.8 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان اور سجل علی بھی بالترتیب 7.9 اور 7.2 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پانچ پاکستانی شخصیات میں شامل ہیں۔