• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریزکا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، گرائونڈ تیار

Sep 29, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریزکا دوسرا میچ آج (پیرکو) کھیلا جائے گا۔ میچ کے لئے گرائونڈ تیار کرلیا گیا ہے اور آئوٹ فیلڈکومکمل طور پر خوشک کردیاگیا ہے جبکہ پیچ بھی تیار کر لی گئی ہے۔دونوں ٹیموں نے میچ سے ایک روز قبل اتوار کو پریکٹس سیشن کیا۔مہمان ٹیم سری لنکا نے دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس سیشن کیا جبکہ پاکستان کی ٹیم نے شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک پریکٹس کی۔پریکٹس سیشن کے بعد سری لنکا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ رمیش رتانائیکے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں زیادہ تر جونیئر کھلاڑی ہیں اور وہ دلچسپ میچ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے آئے ہیں، سیکوریٹی اطمینان بخش ہے تاہم سیریز مکمل ہونے کے بعد ہی اس بہتر طریقے سے رائے دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے ہمارے ملک کے جو کھلاڑی پاکستان نہیں آئے، نہ صرف انہیں فراہم کی جانے والی بہترین سیکورٹی پر بریفنگ دیں گے بلکہ دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی بہترین سیکورٹی کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دورے کی کامیابی سے نہ آنے والے کھلاڑیوںکو مستقبل میں لانے میں مدد ملے گی جبکہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کو خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔کراچی میں ہونے والی بارشوں کے حوالے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان آنے سے پہلے یہ ذہن نشین کرلیا تھا،بارش کی وجہ سے ہماری تیاریاں متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم مضبوط ٹیم ہے اور ہمارے کھلاڑی بڑی ٹیموں کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ سیریز پر ہے،پاکستان کی ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے تاہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے کسی کھلاڑی کو اپنے لئے خطرناک نہیں سمجھتے، ہمارے کھلاڑیوں نے بھی اچھی پریکٹس کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رمیش رتانائیکے نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ہمشہ سری لنکا کے اچھے دوست رہے ہیں اور ہم جب بھی پاکستان آئے ہیں بہت انجوائے کیا ہے۔بعدازاں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو خواہش ہوتی ہے کہ اپنے ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کے سامنے کھیلوں اور یہ میرا پاکستان میں ڈیبو ون ڈے ہے۔ انہوں نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ ماضی میں ایک روزہ میچوں میں ان کارکردگی متاثر کن نہیں رہی لہذا ایک روزہ میچوں میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ ٹیم کا موڈ ہنس موکھ ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ دونوں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کامیابی حاصل کریں۔