• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت لیا

Sep 30, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتنے کے بعد میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے اور کوشش کریں گے کہ زیادہ رنز بنائیں ،بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر خوشی ہوئی ہے ، اچھے میچ کیلئے پرامید ہوں ۔ دوسری جانب سری لنکا کے کپتان کا کہناتھا کہ ہمارے پاس اچھے باولرز ہیں ، میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ۔