• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مریم نواز نے گرفتاری کااقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

Sep 30, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گرفتاری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کی طرف سے لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے سیاسی انتقام کانشانہ بنایا،تحقیقات میں ایک بھی ثبوت نہیں ملا،بغیر کسی ثبوت کے کسی پاکستانی کو قید رکھنا غیر آئینی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ میری گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہائی کا حکم دے، عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرنے کا حکم جاری کرے۔