• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان امریکہ سے واپسی کے بعد سب سے پہلے کہاں پہنچ گئے ؟ جانئے

Sep 30, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مقدمہ کامیابی سے لڑنے کے بعد گزشتہ شام وطن واپس پہنچے تاہم آ ج وہ زلزلے سے متاثر ہونے والے آزاد کشمیر کے علاقے میں دورہ کرنے کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر میر پور کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ میں مجھے زلزلے کا علم ہوا ، زلزلے سے ہونے والے نقصان کا بہت افسوس ہے ، میں فوری یہاں دورہ کرنا چاہتا تھا لیکن امریکہ سے واپسی میں تاخیر ہو گئی ۔ ان کا کہناتھا کہ جانی و مالی نقصان اٹھانے والوں کا دکھ محسوس کر سکتا ہوں ، حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے پیکج تشکیل دے رہی ہے ، زلزلہ متاثرین کیلئے ہر ممکن اور فوری اقدامات کریں گے ۔