• Thu. Apr 18th, 2024

کرتار پورراہداری کی افتتاحی تقریب ،پاکستان کاسابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو دعوت نامہ بھیجنے کا فیصلہ

Sep 30, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں پاکستان نے بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت نامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی تقریب میں پاکستان نے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت نامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،من موہن سنگھ کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جائے گا ،وزیر خارجہ نے کہا کہ من موہن سنگھ کی کرتارپور کے حوالے سے بھی مذہبی عقیدت بھی ہے ،من موہن سنگھ کو دعوت کا فیصلہ اعلیٰ سطح مشاورت کے بعد کیا گیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کھولی جائیگی،سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ من موہن سنگھ ہمارے لئے قابل احترام اور سکھ کمیونٹی کے نمائندے ہیں ،وزیر خارجہ کی حیثیت سے من موہن سنگھ کو دعوت نامہ بھیج رہا ہوںؓ۔