نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک مرتبہ پھر گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لائن آف کنٹرول پار کرنا پڑا تو کریں گے ،بپن راوت کا کہنا ہے کہ بھارت چھپن چھپائی کھیل میں دلچسپی نہیں رکھتا ،جوہری ہتھیار روک تھام کےلئے ہیں روایتی جنگ کےلئے نہیں ،بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ 2016سرجیکل اسٹرائیک اور بالا کوٹ سے پاکستان کو واضح پیغام دیا ۔