• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈربی شائر میں تین بچوں اور ایک ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

Sep 22, 2021

برمنگھم(نمائندہ خصوصی)ڈربی شائر میں تین بچوں اور ایک ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے کِلمارش سے تعلق رکھنے والے ایک 31 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ ’میں ٹوٹ گیا ہوں ، میں صرف اپنے بچوں کو چومنا چاہتا ہوں ،میرا خوبصورت لڑکا جان اور خوبصورت بیٹی لیسی مجھ سے چھین لی گئی ہے اوران کی ماں ٹیری بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔
نارتھ ایسٹ ڈربی شائر کے رکن پارلیمنٹ لی رولی نے کہا ہے کہ چار لاشوں کی دریافت کے بعد کمیونٹی حیران اور پریشان ہوگئی ہے،پولیس اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔