• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نو ماہ کی مدت میں 33افراد نے 15سالہ بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

Sep 24, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بھارت کے شہر ممبئی کے قریب 9 ماہ کی مدت میں 33 افراد کی جانب سے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ کئی بار اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد 2 کم عمر لڑکوں سمیت 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
رواں سال جنوری میں متاثرہ لڑکی کے دوست نے اس کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا لی اور پھر بلیک میل کر کے اس کا ریپ کرتا رہا۔لڑکے نے مبینہ طور پر بہت سے دوسرے لوگوں، دوستوں اور جاننے والوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور ان سب نے اسے نوعمر لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کو کئی بار اور ممبئی کے قریب کئی مقامات پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔لڑکی نے گزشتہ رات پولیس سے رجوع کیا اور وہ اب ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی درخواست پر 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وہ تقریبا تمام ملزمان کو جانتی تھی۔