• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

رجب طیب اردوان نے طالبان کی حکومت پر اعتراض اٹھا دیا

Sep 24, 2021

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) ترکی کے صدر طیب اردوان نے افغانستان میں طالبان کی حکومت پر اعتراضات اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کی حکومت جامع نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ طالبان کی عبوری حکومت جامع نہیں ہے، اگر وہ جامع حکومت تشکیل دیتے ہیں تو ترکی ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کا نقطہ نظر دیکھ رہے ہیں، ممکنہ تبدیلی کے کچھ اشارے موجود ہیں، اگر طالبان جامع حکومت کی طرف کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔