• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی نصراللہ طارق سپورٹ کوآرڈینیٹر PMNLوہاڑی کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں عوام کو کسی قسم کی دوائی کی فراہمی نہیں کی جا رہی

Sep 30, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)وہاڑی نصراللہ طارق سپورٹ کوآرڈینیٹر PMNLوہاڑی کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں عوام کو کسی قسم کی دوائی کی فراہمی نہیں کی جا رہی
تفصیل کے مطابق جب مریض علاج و معالجہ کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی تشریف لاتے ہیں تو انکو مشورہ دیا جاتا ہے کہ دوائی باہر سے خرید کر لائیں پھر ہم آپکا علاج کرینگے بجائے اسکے کہ انکا علاج کیا جائے اور انکو اندر سے دوائی دی جائے
مریضوں کو کہا جاتا ہے کہ انجیکشن برنولا وغیرہ اور علاج کا سارا سامان باہر سے لیکر آئیں اور اپنا علاج کروائیں
اسکے علاوہ ڈاکٹر کی ڈیوٹی کا وقت 8 بجے ہے مگر ڈاکٹرز اپنی مرضی سے 11 بجے تشریف لاتے ہیں اور مریضوں سے بدتمیزی والل رویے سے پیش آتے ہیں انکو پوچھنے والا کوئی نہیں کیا یہی ہے نیا پاکستان اور نئے پاکستان کا نظام…
سی ٹی سکین انجیکشن جسکا ریٹ حکومت نے 2500 روپے کیا تھا مگر اب وہ ہیموپیتھک انجیکشن عوام 4000 روپے کا کسی دوسرے شہر سے خرید کر لاتی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں عوام کو ہر طرح کی دوا کی فراہمی کی جاتی تھی سی ٹی سکین کی بھی بہتر سہولت تھی اور ریٹ بھی 1000 روپے تھا اور سابقہ حکومت میں انسولین کی فراہمی بھی کی جاتی تھی مگر اب انسولین تک بھی نہیں آ رہی
اب ہر ڈاکٹر اپنی مرضی کا مالک ہے اور عوام بیچاری شدید مشکالات کا سامنا کر رہی ہے