ساہیوال(بیورورپورٹ) پولیس کاعوام کومیعاری سہولیات کی فراہمی میں ایک اور اعزاز ،ٹریفک پولیس آفس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے جدید کمپیوٹرائزڈ ڈ رائیونگ ٹیسٹ لیب اور آرام دہ، ایئرکنڈیشن ویٹنگ روم کا قیام،
ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی جانب سے شہریوں کومیعاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او آفس میں جدید کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ لیب بنوائی گئ ہے جہاں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کا کمپیوٹر کے ذریعے ڈرائیونگ اشاروں کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے ،اس سسٹم کے آغاذ سے ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواران کے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ شفافیت کو بھی یقینی ہوتی ہے ۔ٹیسٹ کےتمام عمل کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات مونیٹرنگ بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے آنے والے تمام امیدواران کو انتظار کی زحمت سے بچانے اور اچھا ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹریفک آفس میں بہترین ائیرکنڈیشن ویٹنگ روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ویٹنگ روم میں صاف پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔آرام دہ ماحول میں بیٹھ کر امیدواران اپنی باری کا انتظار کر کے ٹیسٹ دے سکتے ہیں ۔شہریوں نے ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءکی جانب سے ساہیوال کی عوام کیلے کئے گئے ان اقدامات کو سراہا ہے ۔