• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مہنگائی کا ایک اور بم پھوڑنے کی تیاریاں، سردیوں کیلئے گیس کی قیمت میں اتنا اضافہ کرنے کی تجویز دے دی گئی کہ پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں

Sep 26, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سردیاں آنے سے پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم پھوڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت بڑھانے کی تجویز دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے سردیوں میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کا استعمال کم کرنے کیلئے نومبر تا فروری تک کے چار مہینوں میں آخری چار سلیب کی قیمت میں اضافے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق آخری چار سلیب ماہانہ 300 سے لے کر 400 مکعب میٹر سے زیادہ گیس استعمال کے ہیں، ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال پر تیسرے سلیب کی قیمت میں 24 فیصد جب کہ چوتھے پانچویں اور چھٹے سلیب کی قیمتوں میں 35فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔