لندن(نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں ٹرک ڈرائیورز کی کمی کے باعث پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی،ملک بھر میں ہزاروں اسٹیشنز بند ہو گئے، کھلے ہوئے پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ جس پٹرول پمپ پر جائیں پٹرول نہیں ملتا ، گھنٹوں انتظار کے بعد جب پٹرول پمپ میں پہنچتے ہیں تو آگے پٹرول ختم ہو چکا ہوتا ہے ۔عوام کو اس وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا حل نکالا جائے ورنہ آنے والے دنوں میں بڑی مشکلات پیدا ہو جائیں گے۔
برطانیہ میں پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ، لوگوں کو دشواری کا سامنا
