• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارروائی،15 غیرقانونی عمارتیں سیل

Sep 29, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارروائی،15 غیرقانونی عمارتیں سیل،تفصیلات کے مطابق کمشنربہاولپورکیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اورچیف کارپوریشن آفیسرمیاں محمد آصف کی ہدایات اورڈپٹی میٹروپولیٹن آفیسرقسورعباس نے اپنی ٹیم عبدالرزاق، ملک مبین، عباس عباسی،چوہدری عبدالخالق،شاہدسرور اور دیگر عملہ کے ہمراہ شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

اس ضمن میں گذشتہ روز شہر بھر اورعلامہ اقبال ایوینو ،علامہ اقبال گارڈن ، میں ٹائون کے دفتر سمیت 15 رہائشی و کمرشل غیرقانونی تعمیرات اوربمطابق نقشہ تعمیر نہ کرنے پر سیل کردیاگیاہے۔ان غیر قانونی تعمیرات کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے کہ سرکاری واجبات و فیسوں کی ادائیگی کویقینی بنایا جائے۔لیکن غیرقانونی تعمیرات کے مالکان نے سرکاری واجبات وفیسیں ادا نہ کی تھیں ۔جس پر ڈپٹی میٹروپولیٹن آفیسرپلاننگ کی قیادت میں پلاننگ برانچ کے عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کو سیل کردیاہے۔چیف کارپوریشن آفیسر میاں محمد آصف نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والے مالکان کو متعدد بار متنبہ کرچکے ہیں کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے سرکاری واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کی غیرقانونی عمارات سیل یا منہدم کردی جائیں گیںاور اس ضمن میں کمشنربہاولپور کیپٹن ریٹائرڈ ظفراقبال کی ہدایات پر ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈپٹی میٹروپولیٹن آفیسرپلاننگ قسور عباس نے اس موقع پر کہاکہ غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنا آخری اقدام ہے۔کوشش ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے لئے غیرقانونی عمارات کو سیل کیا جائے۔اس کے بعد بھی اگر غیرقانونی تعمیرات کرنے والے عناصر قانون کی پاسداری نہیں کریں گے تو ان کی عمارات منہدم کردی جائیں گی۔اور وہ خود اپنے نقصان کے ذمہ دارہوں گے۔