• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی کھلی کچہری ،شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری۔

Sep 29, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی کھلی کچہری ،شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری۔

آر پی او نے روزانہ کی بنیاد پر ریجنل پولیس آفس بہاولپور میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میںتینوں اضلاع سے آئے درخواست گزاروں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کاروائی و انکوائری کرتے ہوئے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا۔ آر پی او نے کہا کہ تھانہ کی سطح پر عوام کی فوری دادرسی کوہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جار ہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی اوز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادکھلی کچہری لگاتے ہوئے متاثرین کے مسائل کو بروقت حل کریں۔یہ سلسلہ شہریوں کے مسائل کو براہ راست سننے کے لئے شروع کیا گیا ہے اس طرح سے جھوٹی درخواستیں دینے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی اور متاثرین کو انصاف مل سکے گا۔آ خر میں آرپی او نے شہریوں سے کہا کہ وہ بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں تا کہ جرائم کی بیخ کنی میں مدد مل سکے ۔