بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) محکمہ لائیوسٹاک چولستان کیلئے ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرعلی رضاعباسی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں چولستانیوں کے علاج معالجہ اوران کوشعور آگہی فراہم کرنے میں بھرپورکرداراداکیاگیا۔
ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر لائیوسٹاک بہاولپورڈاکٹرعامرمحمودبخاری ڈیزیزڈ انویسٹی گیشن کنٹرول آفیسر ڈاکٹر سہیل خان شیروانی،سیکشن آفیسر لائیوسٹاک سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹراقبال مشتاق، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرعدیل خالد، ڈاکٹرمحمدگلزار اوردیگرنے ڈائریکٹر چولستان لائیو سٹاک ڈاکٹر علی رضا عباسی کی ریٹامنٹ کے موقع پر لائیوسٹاک ڈائریکٹوریٹ بہاولپورمیں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سینکڑوں کلومیٹرپرمشتمل چولستان کے مکین چولستانیوں کے جانوروں کو بروقت علاج معالجہ کی سہولیات مقامی چولستانی خواتین کی ٹریننگ اوران کوبلاتفریق جانوروں کی تقسیم میں ڈائریکٹرچولستان ڈاکٹر علی رضاعباسی نے بھرپورخدمات سرانجام دی ہیں۔ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قبل ازیں ڈاکٹرعلی رضاعباسی کے اعزاز میں ملازمین کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب چولستان کے علاقہ نسو والی میں کی گئی جہاں پر ڈاکٹر علی رضا عباسی کا شاندار استقبال کیا گیا۔اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں ڈاکٹر علی رضا عباسی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ایک کیریئر کے اختتام یا ایک نیا کے آغاز کا نشان لگا دیتا ہے۔ 32 سال ملازمت کرنے کے بعد آپ سے جدا ہونے دل نہیں چاہتا آپ لوگوں نے مجھے جس بے پناہ محبتوں سے نوازہ یہی میرا اثاثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک وہ محکمہ ہے جہاں آپ بے زبان جانوروں کی خدمت کرکے اپنی آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عدیل خالد نے کہا کہ ڈاکٹر علی رضا عباسی ایک انتہائی شفیق اور اپنے جونیئرز سے مشفقانہ رویہ رکھنے والے آفیسر ہے ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کرینگے۔تقریب سے ڈ اکٹر احمد فراز،ڈاکٹر پرویز پرکاش،ڈاکٹر غلام علی انور،ڈاکٹر محمد اشرف،ڈاکٹر محمد نعیم،ڈاکٹر روف اسلم،ڈاکٹر عامر مصطفی،ڈاکٹر بخشن علی،جمشید نواز لاشاری،محمد یامین نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی رضا عباس کی محکمانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔