• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا

Oct 1, 2021

ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عمرہ زائرین کی تعداد بڑھاکر ایک لاکھ کردی گئی ہے۔ مسجد الحرام میں نمازیوں کی روزانہ کی تعداد بھی بڑھا کر 60 ہزار کردی گئی ہے۔تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا خدشات کے پیش نظر عمرہ زائرین میں واضح کمی کردی تھی تاہم اب اس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔