• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے آراضی ریکارڈ سنٹر بہاول پور صدر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں

Oct 1, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری )کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے آراضی ریکارڈ سنٹر بہاول پور صدر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور ریونیو افسران و ریونیو عملہ موجود تھا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق ہر تحصیل میں ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر ریونیو عوامی خدمت کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں اور عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے موقع پر کاؤنٹرز برائے رجسٹری، درستگی ریکارڈ، معائنہ ریکارڈ، اندراج انتقالات اور دیگر ریونیو کاؤنٹرز قائم کئے گئے جہاں سائلین کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے گئے۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آئے ہوئے سائلین کی درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کئے۔