• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تباہی سرکار کا بجلی فی یونٹ 2.07 روپے گیس 35 فیصد مہنگی کرنے کے بعد عوام پر پیٹرولیم بم گرانا ستم ظریفی کی انتہاء اور مرے کو مارے شاہ مدار کے مترادف اقدامات ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

Oct 1, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور کے ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ تباہی سرکار کا بجلی فی یونٹ 2.07 روپے گیس 35 فیصد مہنگی کرنے کے بعد عوام پر پیٹرولیم بم گرانا ستم ظریفی کی انتہاء اور مرے کو مارے شاہ مدار کے مترادف اقدامات ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

انہوں نے کہاکہ اقتدار پر نالائیقوں و منحوسوں کا ٹولہ براجمان ہے اور اسے غریب عوام سے کوئی ہمدردی نہیں وہ صرف قومی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت پیٹرولیم مصنوعات بھی سعودی عرب سے ادھار لے رہی ہے جبکہ اربوں ڈالر ائی ایم ایف سے قرض بھی لے رہی ہے، تعمیر و ترقی کا پیہ بھی جام ہے مگر کٹھ پتلی وزیراعظم کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی اور وہ بھنگ کاشت کرانے میں مصروف ہے جبکہ انکے ناعاقبت اندیش فیصلوں کی بدولت ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان امڈ آیا ہے اس نیازی کی ذہنی کیفیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نااہل وزیراعظم غریب عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر صرف عوام کی خیرحواہ جماعت پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھرپور سراپا احتجاج ہے اور اس کرنٹ ایشو کو پارلیمان میں اٹھائے گی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں میں اضافہ واپس لینے کے ساتھ فوری طور قیمتیں کم کرنے تک احتجاج کی راہ پر گامزن رہے گی۔انہوں نے کہاکہ حکمران آئی ایم ایف کے دباو پر پیٹرول، بجلی اور گیس قیمتیں بڑھا کر ملک و قوم کو تاریکیوں میں دھکیل رہے ہیں اور ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر چکے ہیں جبکہ منہگائی اور بے روزگاری سے تنگ غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں۔انہوں نیکہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سالوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کرکے ماضی کے ریکارڈ توڑ دیے اور سلیکٹڈ وزیراعظم وطن عزیز پاکستان کو خود انحصاری کی راہ پر ڈالنے کی بجائے کشکول کے سہارے چلا کر قومی وقار کا جنازہ نکال چکے ہے اور اب مارے شرمندگی کے پارلیمنٹ سے راہ فرار اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی نااہلیوں و کوتاہیوں کی بدولت عوام کا سامنا نہیں کر سکتے اس لیے الیکٹرانک ووٹ مشینوں کے ذریعے آئندہ الیکشن چرانے کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں مگر عوام کے کندھوں پر ناقابل برداشت بوجھ لادتے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی اور مستقبل میں کوئی امیدوار بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ تک نہیں لے گا۔