• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

2022 الیکشن کاسال ہوگا انشااللہ اب یہ الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے

Oct 1, 2021

بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے)2022 الیکشن کاسال ہوگا انشااللہ اب یہ الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے جس طرح 2018 میں چوری کرلیاگیا حمزہ شہبازکا3 اکتوبرکوبہاول پورمیں بھرپراستقبال کریں گے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیرتعلیم میاں بلیغ الرحمان ‘سابق ٹکٹ ہولڈرڈاکٹر رانامحمدطارق نے 3 اکتوبرکوحمزہ شہباز کی بہاول پورآمد کے موقع پر ورکرزکنونشن منعقدہ رہائشگاہ ملک محمداقبال چنڑ کی تیاری کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ ملک میں لاقانونیت کااژدھاغریب عوام کونگل رہاہے مہنگائی کاجن بے قابوہوچکاہے اتنی مہنگائی ہے کہ خداکی پناہ’انہوں نے کہا کہ ن لیگ اداروں کے خلاف نہیں بلکہ غیرآئینی اقدام کے خلاف ہے آج ملک میں لوگ ن کوپکاررہے ہیں اورن لیگ کونجات دہندہ قراردے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے آپ سے اورہمارے سے زیادہ قربانیاں دی ہیں پاکستان میں وو ٹ کی عزت ہوگی تو ملک چلے گا حکومت بے شک جس کی بھی ہو’ انہوں نے کہاکہ یہ کیسی حکومت ہے جس نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کاوعدہ کیاتھا مگر 16 ہزار سرکاری ملازمین کو بے روزگارکردیا مسلم لیگ ن بہاول پور کے غیورکارکن اپنی قائدمیاں حمزہ شہباز کا3 اکتوبرکووالہانہ استقبال کریں گے انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے ملک میں عوام کی خدمت کاجوسلسلہ شروع کیاہے کارکن وہ جاری رکھیں گے اس خدمت کاصلہ عوام نے حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کوکامیاب کراکے دیاہے انہوں نے کہاکہ حالیہ حکمرانوں کی تمام ترتوجہ ن لیگ کے قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیوں پرمرکوزہے جس میں انہیں مسلسل ناکامی ہورہی ہے آنے والادور مسلم لیگ ن کاہے میاں نوازشریف ایک بارپھر وزیراعظم بن کرملک کوترقی کی شاہراہ پر دوبارگامزن کریں گے اس موقع پر میاں شاہداقبال’ حاجی ذوالفقارعلی سابق ایم پی اے’ وسیم قریشی’ ذیشان خالد جنرل سیکریٹری پی پی 246 ‘ عمران معاذ جنرل سیکریٹری پی پی 245 ‘فہیم حسن قریشی پی پی245 سٹی انفارمیشن سیکریٹری’ فرخ وسیم انفارمیشن سیکریٹری پی پی 246 ‘ رائورضوان رشید’ شعیب ہاشمی ‘عامر یعقوب ضلعی انفارمیشن سیکریٹری یوتھ ونگ بہاول پوسمیت چیرمین یوسی بہاول پور ‘کنٹونمنٹ بورڈ کے نومنتخب نمائندگان کونسلرز ورکرز اورعہدہ داران کی کثیرتعدادشریک تھی ۔