• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوجوان کااعزاز‘ کم عمری میں بہاولپور کے ہونہار نوجوان نے مسلسل CSS کے امتحان کیلئے تیسری بہترین کتاب تحریر کردی،نوجوان اس سے پہلے بھی دوکتابیں تحریرکرچکاہے، اساتذہ کرام سمیت عوامی و سماجی حلقوں کی بہترین تخلیق پرمبارکباد

Oct 1, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) نوجوان کااعزاز‘ کم عمری میں بہاولپور کے ہونہار نوجوان نے مسلسل CSS کے امتحان کیلئے تیسری بہترین کتاب تحریر کردی،نوجوان اس سے پہلے بھی دوکتابیں تحریرکرچکاہے، اساتذہ کرام سمیت عوامی و سماجی حلقوں کی بہترین تخلیق پرمبارکباد

بہاول پور کے کم عمر نوجوان احمدعبداللہ نے اپنی کم عمری میں سی ایس ایس کے امتحان دینے والے ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کیلئے چند ماہ قبل ایک کتاب Business Administration for CSSتحریر کی تھی جبکہ کچھ عرصہ کے بعد ھی دوسری کتاب Gender Studies لکھی دی تھی جو کہ معروف پبلیشر ورلڈ ٹائم پبلیکیشن سے پبلش ہوچکی ہیں تاہم اس نوجوان نے حیرت انگیز طور پر دن رات محنت کے زریعے صرف دو ماہ بعد ھی اب CSS امتحان کے حوالے سے تیسری کتاب سوشولوجی(SOCIOLOGY)فار سی ایس ایس تحریری کردی ہے جو معروف پبلیشر ورلڈ ٹائم پبلیکیشن سے پبلش ہوچکی ہے۔بہاولپور کے اس ہونہار نوجوان احمدعبداللہ نے اے لیول اوراولیول بہاول پور کی سب سے بہترین درسگاہ صادق پبلک سکول سے کیا جبکہ پریسٹن یونیورسٹی کراچی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد سے اس نے باقاعدہ سی ایس ایس کی کتاب لکھناشروع کردی تھی۔ احمدعبداللہ کی اس بہترین کاوش پر اس کے اساتذہ کرام سمیت بہاول پورکے عوامی،سماجی، سیاسی حلقوں نے بہاولپور کے مایہ ناز سپوت محمد احمد عبداللہ کو اتنی چھوٹی عمر میں بہترین تخلیق پر مبارکباد پیش کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس کتاب سےCSS کا امتحان دینے والے ملک بھر کے لاکھوں نوجوان نہ صرف استفادہ حاصل کریں گے۔ بتایاجاتاہے کہ یہ کتاب ملک بھر کے سٹالز اور بک شاپس پر دستیاب ہے۔