• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا اچانک دورہ کیا

Oct 2, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو علاج معالجہ کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آؤٹ ڈور، شعبہ ایمرجنسی، لیبارٹری، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میڈیکل آفیسرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے کہا کہ وہ اپنے فرائض شاندار انداز میں انجام دیں اور لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا۔انہوں نے میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد اعوان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے