بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ سول لائنز پولیس کی کارگزاری،تھانہ کی حدودمیں چندروزقبل پیش آنے والے تیزاب گردی کے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،ایسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی، تما م شواہد کی روشنی میں ملزم کوقرار واقعی سزاد لوائی جائے گی، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تھانہ سول لائنز کی حدودمیں چندروز قبل پیش آنے والے تیزاب گردی کا معاملہ،مدعی مقدمہ محمدعمران نے تھانہ سول لائنز پولیس کودرخواست دی کہ میرا سلمان ہوٹل کے نام سے کاروبارہے،میرابیٹاسلمان،میرا بھانجا احمد ہوٹل پر موجود تھے کہ ارسلان میرے ہوٹل پر آیا اورناشتہ مانگا میں کہا کہ ناشتہ ختم ہوگیا ہے،جس پر ارسلان میرے بیٹے اوربھانجے کے ساتھ ایک میز پر بیٹھ گیا، اسی اثنا میں نجم الثاقب آگیا اورہاتھ میں پکڑی ہوئی ڈیڑھ لیٹر پلاسٹک والی بوتل تھی جس میں تیزاب تھا کو ارسلان کے اوپرپھینک دیاجو کہ اس کے دائیں سا ئیڈبازو،پیٹ،ٹانگ پرگرااورمیرے بیٹے سلمان کی آنکھوں اورمنہ میں گرااورملزم موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ سول لائنز پولیس نے فوری طورپرقانونی کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے تیزاب گردی ودہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل کی سربراہی وایس ایچ اوتھانہ سول لائنز کی زیرنگرانی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے وقوعہ درج ہونے کے چندروز کے اندر وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم نجم الثاقب کو گرفتارکرلیا، ڈی پی او نے تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی،انہوں نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رورعایت کے مستحق نہیں،کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی، تما م شواہد کی روشنی میں ملزم کوقرار واقعی سزاد لوائی جائے گی۔