• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ بغدادالجدیدپولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،متعددملزمان گرفتار

Oct 2, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ بغدادالجدیدپولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،متعددملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،مقدمات درج، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا رہاہے،بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیا جائے گا۔ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی کے مدنظرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف گاہے بگاہے کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ بغدادالجدیدپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعددملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی،تھانہ بغدادالجدید پولیس نے تھانہ کی حدودمیں منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدجمیل کو گرفتارکرلیا جس کے قبضہ سے2240 گرام چرس برآمدہوئی، اسی طرح شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان جاوید،نوید عرف نیدو، محمدجاوید اورمحمدکاشف کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے90 لیٹر دیسی شراب اورمختلف اقسام کی126 عددبوتلیں ولائتی شراب برآمدکرلیں، تھانہ بغدادالجدید پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ہماری سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری ہے،منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جارہے،بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیاجائے گا، ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز بھی ایسی کارروائیاں عمل میں لائیں، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو دی جانیوالی ہدایات کے دوران کیا۔