• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں یونیورسٹی خواتین اساتذہ و ملازمین کے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ارلی لرنرز سنٹر بنایا گیا

Oct 2, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں یونیورسٹی خواتین اساتذہ و ملازمین کے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ارلی لرنرز سنٹر بنایا گیا جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے کیا اور دعا کی

ان کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی رجسٹرار دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی سمیت تمام شعبہ جات کی سربراہان اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف نے شرکت کی۔ افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ملازمین ماں کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کی فکر رہتی ہے اس حوالے سے دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی میں قائم ارلی لرنرز میں دیکھ بھال کے ساتھ وہ تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جہاں خواتین اساتذہ و ملازمین کے بچے بحفاظت رہ سکتے ہیں۔ارلی لرنرز سنٹر میں بچوں اور بچیوں کیلئے الگ رومز بنائے گئے ہیں اور انکی نگرانی کیلئے الگ سے سپروائزر بھی موجود ہیں اس کے علاوہ بڑا حال بنایا گیا ہے جہاں بچے مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور انہیں خوراک کی فراہمی کے لیے کچن کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے یونیورسٹی اساتذہ اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کے ننھے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی پیش کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے ارلی لرنرز سنٹر میں والز پر خوبصورت اور دیدہ زیب کارٹون پینٹنگ اور خطاطی کرنے والی شعبہ فائن آرٹس کی طالبات کو بھی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔