• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایات پرکاشتکاروں کوجدیدٹیکنالوجی سے متعارف کرانااولین ترجیح ہے

Oct 4, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایات پرکاشتکاروں کوجدیدٹیکنالوجی سے متعارف کرانااولین ترجیح ہے سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کی بہترین منصوبہ بندی کے باعث گندم اورکپاس کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، کھادوں کی دستیابی کیلئے بھرپوراقدامات کے ساتھ اورچارجنگ اورجعلی کھادیں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائیوں کاعمل جاری ہے

حکومتی احکامات کی روشنی میں کاشتکاروں کو سسبڈی پرزرعی آلات کی فراہمی اورنمائشی پلاٹوں کے ذریعے کاشتکاروں میں مقابلے کارحجان بھی پیداکیاجارہاہے۔ یہ باتیں ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپورجمشید خالدسندھو نے میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہیں انہوں نے بتایاکہ بہاولپورڈویژن زراعت کے حوالے سے بہت اہمیت کاحامل ہے یہ ڈویژن بلحاظ رقبہ صوبہ پنجاب کاتیسرا بڑاڈویژن مگرگندم، کپاس، گناکی پیداوارمیں تمام ڈویژنوں سے آگے ہے۔ یہ بلاشبہ محکمہ زراعت اورکاشتکاروں کے باہمی تعاون اورشب روز کی انتھک کوششوں کاثمرہے بہاولپورڈویژن میں کپاس16 لاکھ ایک ہزار ایکڑ گندم25 لاکھ32 ایکڑ، گنا5 لاکھ85 ہزار ایکڑ، مکی85 ہزار ایکڑ چاول5 لاکھ چارہزار ایکڑ کے علاوہ سبزیات، چارہ جات اورباغات کاخاطرہ خواہ رقبہ پرکاشت ہوتے ہیں موجودہ حکومت کے زیرنگرانی اوراحسن اقدامات کی بدولت محکمہ زراعت کاکرداربہت اہم ہے محکمہ زراعت توسیع بہاولپورڈویژن میں محکمہ زراعت کے توسیع کے کارکن شب وروز محنت کررہے ہیں اورکسانوں کی دہلیز پرپہنچ کراپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس میں کسان کارڈاجراء بہت اہم سکیم ہے اب تک4 لاکھ کے زائد کاشتکاروں کورجسٹرڈ کردیاگیاہے اور60 ہزار کاشتکار کسان کارڈ کیلئے اپلائی کرچکے ہیں اور33547 کاشتکاروں کوکسان کارڈ مہیابھی کردیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کسان کارڈ کااجرا حکومت کاایک انقلابی قدم ہے اس سے کاشتکاروں کوکھادوں، سپرے اوردیگرزرعی مداخل پرسسبڈی دی جارہی ہے اس کے علاوہ وزیراعظم ایمرجنسی پروگرام کے تحت بڑی فصلات گندم، چاول، گنااورتیل دار اجناس کی پیداوار میں اضافے کیلئے خطیررقم مختص ہے اس سے فصلات کی پیداوار، ملکی معیشت کی بہتری، کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کے معیار زندگی کوبہترکیاجارہاہے علاوہ ازیں محکمہ زراعت توسیع کے افسران کھادوں کے اعلی معیاد اوربروقت دستیابی کیلئے شب وروز محنت کررہے ہیں۔ کاشتکاروں کولوٹنے والے یادونمبرافراد کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجاتاہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ رواں برس بہاولپورڈویژن بھرمیں 700 کے قریب کھادوں کے نمونہ جات حاصل کیے گئے جن میں سے14 نمونہ جات جعلی ثابت ہوئے اور19 مقامات پرکاشتکاروں کی نشاندہی پر بروقت ریڈکیے گئے اور25 افرادکیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ڈائریکٹر زراعت جمشیدخالدسندھو نے مزیدبتایاکہ کھادوں کی زیادہ قیمت وصول کرنے پر بھی جرمانے عائدکیے گئے ہیں رواں سال کے دوران اورچارجنگ کرنیوالوں کو18 لاکھ85 ہزار روپے جرمانہ وصول کرکے خزانہ سرکارمیں جمع کرایاجاچکاہے۔انہوں نے کہاکہ کسی قسم کی دونمبری یا اورچارجنگ کی صورت میں کاشتکار براہ راست انہیں آگاہ کریں بھرپورکاروائی عمل میں لائی جائیگی۔