بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)انجمن پٹواریان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے خلاف احتجاجی کیمپ تیسرے دن بھی جاری، لیڈران کاخطاب، اے سی سٹی کے حوالے سے غیرمہذب رویے سمیت بھاری رقم ماہانہ ادائیگی کرنے کے دباؤ جیسے سنگین الزامات،کمشنر بہاولپورکانوٹس،معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے، اصل حقائق جلدسامنے آجائینگے، ایڈیشنل کمشنرجنرل
انجمن پٹواریان تحصیل بہاو لپور سٹی وصفدر کا مظفرعالم گرداور ممبرسپریم کونسل انجمن پٹواریان پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مہراصغرپٹواری ضلعی صدر انجمن پٹواریان، محمداکبرخان پٹواری جنرل سکرٹری تحصیل صدروسٹی، خورشیداحمدخان پٹواری، جاویداقبال پٹواری، فتح محمد پٹواری، محمداقبال پٹواری، رشیداحمدپٹواری، فداحسین پٹواری، محمدعباس پٹواری، رانامحمدفاروق گرداور نے اجلاس کی غرض وافادیت پر روشنی ڈالی اور خورشیداحمدخان سینئرپٹواری کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ کانارواسلوک (ناقابل تحریر) پراپنے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ضلعی صدرنے اپنے خطاب میں ضلع بھر میں ڈیجٹیل گرداوری پرروشنی ڈالی جو اس وقت اہم ایشوہے۔پٹواریان کمی سٹاف ہونے کے باوجود دن رات محنت کرکے ڈیجٹیل گرداوری کے ساتھ فل ریکوری ورک کروانا ڈیوٹی اوردیہی مرکزمال بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ تمام ڈیوٹی ہائے ایک دوسرے اور نمبرداران کے باہمی تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچتی ہیں لیکن اس کے باوجود اسسٹنٹ کمشنرسٹی انتہائی غیرمہذب اورغلیظ گالیاں اورنازیباالفاظ کااستعمال کرتے ہیں،یہ ایک افسرکے شایان شان نہیں۔ مورخہ 20ستمبر2021ء کو خورشیداحمدپٹواری کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنرکارویہ توہین آمیز ہے جس کی فل ہاؤس پرزورمذمت کرتاہے۔ اسسٹنٹ کمشنرنعیم صادق چیمہ اس سے پہلے تحصیل احمدپورشرقیہ میں بطوراسسٹنٹ کمشنر کام سرانجام دے چکاہے موصوف کاماتحتوں کے ساتھ بدتمیزی مسٹیک کلیریکل پرپیڈاایکٹ کانوٹس دیناوطیرہ بن چکاہے۔دوران تعیناتی تحصیل احمدپورشرقیہ نعیم صادق چیمہ نے دوپٹواریوں کوبلاوجہ جب منشاء پیسے نہ دینے پر ڈس مس کردیاتھا،ڈسمس پٹواریان نے بعدالت کمشنر بہاولپورڈویژن میں اپیل دائرکی اور کمشنر نے ان پٹواریان کوبحال کیا۔ موصوف پیڈا کانوٹس دنوں نہیں بلکہ گھنٹوں کی بنیادپر دیتاہے پھربلیک میل کرکے اپنے چہیتے گن مین راؤمحمدکاشف(حوالدار) اورمحمداویس جونیئرکلرک (سول ڈیفنس ملازم) کے زریعے سودے بازی کی جاتی ہے اور نوٹس واپس ہوتاہے۔ موصوف نے دوران تعیناتی احمدپورشرقیہ، صادق آباد میں ایک پٹرول پمپ اورچاربڑے 18ویلرٹرالے کرپشن کرکے بنائے ہیں اوریہی کچھ تحصیل بہاولپورسٹی سے بھی حاصل کرناچاہتاہے۔ سرکاری ڈالا گن مین راؤ کاشف اورکلرک محمداویس شہرکے تمام بڑے ہوٹلوں،پٹرول پمپس سے کوروناایس اوپیز کی مد میں دیہاڑی اکھٹی کرتے ہیں روزانہ رات ساڑھے بارہ بجے سے لیکر ڈیڑھ بجے تک ان کاپڑاؤ ہیبٹ ہوٹل اور میکڈونلڈ پرہوتاہے۔ راؤ کاشف پہلے تقریبا 14سال سے تحصیل سٹی اے سی آفس میں گن مین کی ڈیوٹی سرانجام دے رہاہے۔ شرکاء اجلاس ڈپٹی کمشنر بہاولپور،ڈی پی او بہاولپور سے پرزور مطالبہ کرتاہے کہ گن مین اور اس کے خاندان کے اثاثہ جات چیک کروائے جائیں دودھ کادودھ اور پانی کاپانی ہوجائیگا۔ اجلاس ہذا اس کاچیزکابھی مطالبہ کرتاہے کہ اس کی فی الفورواپس بلایاجائے تاکہ بہاولپورشہر کاماحول ٹھیک ہوسکے اس کے علاوہ تحصیل بہاول پورسٹی کے تمام پٹواری فردا فردا ایک مخصوص خطیررقم روزانہ کی بنیاد پر اے سی سٹی کے راؤ کاشف،محمداویس کلرک کوجمع کراتے ہیں۔ آخرمیں ممبرسپریم کونسل انجمن پٹواریان پنجاب نے ہاؤس سے خطاب کرتے اسسٹنٹ کمشنر کے ناروارویہ کے پرزورمذمت کی اورافسران بالا سے درخواست کی کہ اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ کوفی الفور یہاں سے ٹرانسفرکیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ پٹواری آج کل کے مشکل ترین حالات میں مختلف قسم کی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جوکہ ان سے متعلقہ نہیں ہوتی جن میں قطرے پلانے، ایف بی آر کی وصولی، زرعی ٹیکس کی وصولی، کوروناڈیوٹی، سیلاب ڈیوٹی، سہولت بازارڈیوٹی، محرم ڈیوٹی، دوران بارش سیوریج لائن صاف کرانے کی ڈیوٹی شامل ہے اس کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر کارویہ اتنا گھٹیااورشرمناک کیوں؟۔ اجلاس میں متفقہ طورپر اسسٹنٹ کمشنر کے ناروارویہ کی پرزورمذمت کی گئی اورکہاگیاکہ اگر 2دنوں میں اس کاتبادلہ نہ کیاگیا تو احتجاج کادائرہ کار ضلع بھرمیں بڑھایاجائیگا جس کی تمام ترذمہ داری انتظامیہ پرہوگی۔ اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے طے کیاگیاکہ چھٹی والے دن اتوار کوکوئی پٹواری کام نہیں کریگا اورنہ ہی افسران کے کہنے پر حاضرہوگا ماسوائے ہنگامی حالات کے پیش نظر۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ کے تبادلے تک قلم چھوڑ ہڑتال تحصیل بہاولپور سٹی وصدر میں جاری رہے گی۔ اس حوالے سے معاملے کا کمشنر بہاولپور نے بھی نوٹس لے لیاہے۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر جنرل فیصل عطاء نے بتایاکہ اے سی سٹی کے خلاف پٹواریوں کے احتجاجی مظاہرے اور اے سی سٹی پرالزامات کے معاملے کا کمشنر بہاولپورنے نوٹس لے لیاہے اوراس حوالے سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،حقائق سامنے آنے پر کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔