• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دی جائے گی یا نہیں ؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

Oct 5, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حکومتی کمیٹی جس میں بابراعوان، فروغ نسیم ، شہزاد اکبر اور فواد چوہدری شامل تھے ، گزشتہ روز اس کا اجلاس ہوا جس میں نیب آرڈیننس کے مسودے میں ایک سے زائد ترامیم کی گئیں اور قانونی نکات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ، حکومتی کمیٹی نے سفارشات تیار کر لی ہیں کہ موجودہ چیئرمین نیب کو ہی توسیع دی جائے ، اس حوالے سے عمران خان نے وزیراعظم آفس میں اجلاس طلب کر لیاہے جس میں آج یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ چیئرمین کو کتنی اور کس طرح سے توسیع دینی ہے ۔