بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے والے چیف کارپوریشن آ فیسر میاں محمد اظہر جاوید نے پیکاا وفد سے ملاقات میں کیا۔
اپیکا وفد کی قیادت ڈویژنل صدر اپیکا ملک ریاض نے کی جبکہ دیگر عہدیداران حافظ اسلم بھٹی، علی اکبر کامران ، عباس عباسی،شہزاد شاہ،انعام الحق، سہیل اقبال،رمضان جھبیل بھی شامل تھے۔ ڈویژنل صدر اپیکا ملک محمد ریاض نے اس موقع پر کہا کہ افسران و ملازمین ایک ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں۔ افسران کی عزت افزائی اور ادارہ کی نیک نامی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔